ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سمندری طوفان ٹاوکتے ساحلی کرناٹکا سے ٹکرانے کے بعد چھ ماہی گیرابھی بھی لاپتہ؛ این ڈی آر ایف ٹیم کی بھٹکل آمد

سمندری طوفان ٹاوکتے ساحلی کرناٹکا سے ٹکرانے کے بعد چھ ماہی گیرابھی بھی لاپتہ؛ این ڈی آر ایف ٹیم کی بھٹکل آمد

Sun, 16 May 2021 21:23:39    S.O. News Service

بھٹکل  16 مئی (ایس او نیوز)    سمندری طوفان ٹاوکتے کے جمعہ کی شب کو   ساحلی کرناٹکا سے ٹکرانے کے بعد مینگلور کے قریب سورتکل کے ایک کشتی اُلٹ جانے سے اُس پر سوار چھ لوگ ابھی بھی لاپتہ بتائے گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  ان کی کشتی  پر  آٹھ افراد   سوار تھے جس میں سے ایک کی  نعش دستیاب ہوئی تھی جبکہ  ایک  کو بچالیا گیا تھا مگر چھ  لوگوں  کا ہنوز پتہ نہیں چل پایا ہے۔

ساحلی کرناٹکا  میں ٹاوکتے  طوفان سے جو تباہی مچی ہے اور  18 مئی  کو طوفان کے گجرات ساحل سے ٹکرانے کے نتیجے میں  اس کے اثرات  ساحلی کرناٹکا میں مزید شدت اختیار کرنے کا جو  خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اسے دیکھتے ہوئے    ساحلی کرناٹکا کے تین اضلاع اُترکنڑا، اُڈپی اور دکشن کنڑا کے لئے   راحت اور بچاو کی    نیشنل ڈیساسٹر  ریسپاونس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ   ڈیساسٹر  ریسپاونس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے تربیت یافتہ ایک ہزار کارکنوں پر مشتمل خصوصی ٹیم کو   تعینات  کیا گیا ہے۔ 

چونکہ بھٹکل ساحلی کناروں پر بھی اس طوفان نے کافی تباہی مچائی ہے، اسے دیکھتے ہوئے  تیس ممبران پر مشتمل ایک ریسکیو  ٹیم  آج اتوار شام کو بھٹکل بھی پہنچ گئی ہے اور  حالات پر قابو پانے کے لئے پیشگی تیاریاں کی جارہی ہیں۔


Share: